وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان ہسپتال  میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی پر نوجوان کے  جاں بحق ہونے کا نوٹس،رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کاڈی جی خان ہسپتال  میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی پر نوجوان کے  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے پر بروقت ویکسین نہ لگائے جانے کے باعث لڑکے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ضروری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثر ہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -