شاہین آفریدی شدید بخار میں مبتلا، ڈاکٹروں کو کیا خدشہ لاحق ہے؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

شاہین آفریدی شدید بخار میں مبتلا، ڈاکٹروں کو کیا خدشہ لاحق ہے؟ مداحوں کیلئے ...
شاہین آفریدی شدید بخار میں مبتلا، ڈاکٹروں کو کیا خدشہ لاحق ہے؟ مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی تیز بخار میں مبتلا ہوگئے اور ڈاکٹروں نے ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر ان کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن سے تیز بخار میں مبتلا شاہین آفریدی لاہور میں جاری پاکستان ٹیم کے پری سیزن کیمپ میں بدھ اور جمعرات کو شرکت نہیں کر سکے ہیں۔لاہور میں تیزی سے ڈینگی کا مرض پھیلنے کی وجہ کے سبب ڈاکٹروں نے فوری طور پر شاہین کے خون کے نمونے لے کر انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے اور رپورٹس کا انتظار ہے۔
دوسری جانب پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت شاہین آفریدی کی بیماری کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں ہے، مقامی ہسپتال سے رپورٹس ملنے کے بعد ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -