شوہر کی دوسری شادی کے انکشاف پر پہلی اہلیہ نے گردن پر چھری پھیر دی، خود بھی زخمی

شوہر کی دوسری شادی کے انکشاف پر پہلی اہلیہ نے گردن پر چھری پھیر دی، خود بھی ...
شوہر کی دوسری شادی کے انکشاف پر پہلی اہلیہ نے گردن پر چھری پھیر دی، خود بھی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائد کے علاقے بلوچ کالونی میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کی گردن پر بلیڈ پھیر دیا اور خودکشی کی بھی کوشش کی۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، بلوچ کالونی میں گھر کے اندر سمیرا نامی خاتون نے اپنے شوہر رافع کی گردن پر بلیڈ پھیر دیا اور اس کے بعد خودکشی کی نیت سے اپنی گردن پر بھی بلیڈ پھیرا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ رافع نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر سمیرا نے اسے جان سے مارنے کےلیے اس پر بلیڈ سے حملہ کیا جس سے گردن پر گہرے زخم آئے،  دونوں میاں بیوی کے درمیان اس سے پہلےبھی کئی مرتبہ دوسری شادی کے حوالے سے جھگڑے ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسری شادی کیلئے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے۔

ڈاکٹر راغب نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ ایک تصور ہے کہ شادی کیلئے پہلی یا دوسری بیوی سے اجازت ضروری ہے لیکن دوسری شادی کیلئے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جاسکتی ہے اور شوہر کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے ایسے واقعتاَ دوسری یا تیسری شادی کی ضرورت ہے۔