بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی نے بھی خود کشی کر لی

بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی نے بھی خود کشی کر لی
بیٹی کو قتل کر کے خود کشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی نے بھی خود کشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں چند روز قبل بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے ڈاکٹر  کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محب سلیم گھر میں پراسرارطور پر مردہ پائے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق  چند روز قبل اپنی ڈاکٹر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے   ڈاکٹر اظہر حسین  کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محب  سلیم اپنے گھر میں پراسرارطور پر مردہ پائے گیے ہیں ،ان کی جلی ہوئی نعش گھر سے ملی ہے۔ڈاکٹر محب سلیم چھاتی کے امراض کے ماہر تھے۔
واضح رہے کہ دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹر اظہر حسین نے چند روز قبل ملتان کی جسٹس حمید کالونی میں اپنی  بیٹی ڈاکٹر  علیزہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی تھی۔

مزید :

قومی -