سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا

سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا
سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا،فیصل واوڈا نے کہاکہ 25سے 50لاکھ کے جرمانے ادا کرنے کو تیارہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس ہوا،کمیونٹی ویلفیئراتاشی عمان نے قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کو بریفنگ دی۔اتاشی نے کہا کہ عمان میں اس وقت 753پاکستانی قید ہیں،390قیدی 10سال یا اس سے زائد مدت کیلئے قید ہیں،سیکرٹری اوورسیز نے کہاکہ ذاتی نوعیت کے جرائم کے قیدیوں کا خرچ حکومت برداشت نہیں کرتی،کمیونٹی ویلفیئراتاشی نے کہاکہ ریاض میں 19لوگوں نے 10لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہے،سینیٹر فیصل واوڈا نے بیرون ملک قیدیوں کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان  کردیا،فیصل واوڈا نے کہاکہ 25سے 50لاکھ کے جرمانے ادا کرنے کو تیارہوں،سعودی عرب میں قیدیوں کی حوالگی سے متعلق قائمہ کمیٹی نے  تفصیلات طلب کرلیں۔