ٹی20 ویمنز ایشیاء کپ،ندا ڈار کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئن
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشاء کپ میں ٹیم کی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ٹیم نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی بہت خوشی ہے مستقبل میں ٹیم مزید بہتر کھیل پیش کرے گی کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں سری لنکا سے آخری گیند تک میچ جیتنے کی کوشش کی سیمی افائنل میں شکست کا افسوس ہے لیکن اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ٹیم نے ڈٹ کر کھیل پیش کیا۔