بھارتی گیت نگار جاوید اختر کا ایکس اکاونٹ ہیک ہوگیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے نامور سکرپٹ رائٹر، شاعر اور گیت نگار جاوید اختر کا آفیشل ایکس اکاونٹ ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر موجود جاوید اختر کا آفیشل اکاونٹ ہیک کیا اور پھر اس اکاونٹ سے اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کے بارے میں پوسٹ جاری کی۔جاوید اختر کے اکاونٹ سے بھارتی ٹیم سے متعلق کی گئی پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے، تاہم اب گیت نگار نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاوید اختر نے اپنا ایکس اکاونٹ ہیکرز سے واپس حاصل کرنے کے بعد ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کسی نے میرا ایکس اکاونٹ ہیک کرلیا تھا۔جاوید اختر نے کہا کہ میرے ایکس اکاونٹ سے اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ایک پوسٹ جاری کی گئی تھی، میرا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ میں نے نہیں بلکہ ہیکرز نے میرے اکاو¿نٹ سے جاری کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم ایکس کے متعلقہ حکام کو میرا اکاونٹ ہونے کی اطلاع دینے کے عمل میں ہے۔