خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہونے کا تہلکہ خیز دعویٰ 

خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہونے کا تہلکہ خیز دعویٰ 
خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہونے کا تہلکہ خیز دعویٰ 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم نے اپنے پاس ان کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہونے کا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حسن رضا شاہ نامی ملزم نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے پاس خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی قابل اعتراض ویڈیوز موجود ہیں جو محرم الحرام کے تقدس کی وجہ سے سامنے نہیں لا رہا۔‘‘ 
ملزم کا کہنا تھا کہ ’’بعد ازاں میں یہ ویڈیو سامنے لائوں گا، جس سے سچ عیاں ہو جائے گا۔‘‘ ملزم نے کہا کہ ’’میں نے خلیل الرحمان قمر کو اغواء نہیں کیا بلکہ اس کی آمنہ کے ساتھ دوستی تھی۔ حتیٰ کہ دونوں ایک دوسرے کو اپنی تصاویر بھی بھیجتے رہتے تھے۔آمنہ عروج کو فون بھی خود خلیل الرحمان قمر کیا کرتا تھا۔ آپ ان دونوں کے موبائل فونز کی سی ڈی آر نکلوا لیں، جس سے علم ہو جائے گا کہ لڑکی اسے فون کر رہی تھی یا یہ لڑکی کو فون کر رہا تھا۔‘‘


ملزم کا کہنا تھا کہ ’’خلیل الرحمان قمر شراب کے نشے میں آمنہ عروج کے ساتھ فیزیکل ہونا چاہتا تھا تاہم وہ اسے ایسا کرنے سے منع کرتی ہے۔ ہم نے خلیل کو بتایا کہ تمہاری ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں اور ہم 10محرم کے بعد یہ ویڈیوز میڈیا کو دے دیں گے۔ ‘‘ ملزم کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان نے میرے خلاف اس لیے مقدمہ درج کرایا ہے کہ وہ مجھ سے اپنی ویڈیوز حاصل کرنا چاہتا ہے۔‘‘

مزید :

تفریح -