گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار
گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سمیت دیگر اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔مشترکہ ٹیم نے شیخوپورہ کی نجی ہسپتال میں چھاپہ مارا، جہاں غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث منظم گروہ مقامی رہائشی کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگا رہا تھا۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے افریقی شہری سے پیوندکاری کی مد میں 70 لاکھ روپے وصول کر لیے تھے تاہم گردہ دینے والے ڈونرکو رقم ادا نہیں کی گئی۔کارروائی کے دوران ڈاکٹر وقاص مصطفیٰ سمیت 2 خواتین، آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ گروہ انسانی اعضاءکی خرید و فروخت اور غیر قانونی ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث تھا، جبکہ ملزم جعلی ڈاکٹر نسیم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔