اگر آ پ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان ہیں تو اپنی غذا سے ان چیزوں کے استعمال سے پرہیز کا نسخہ آزما کر دیکھیں

اگر آ پ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان ہیں تو اپنی غذا سے ان چیزوں کے استعمال سے ...
 اگر آ پ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان ہیں تو اپنی غذا سے ان چیزوں کے استعمال سے پرہیز کا نسخہ آزما کر دیکھیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بڑھتی ہوئی عمر سے ہر کوئی پریشان ہو تا ہے اس سے چھٹکارے کے لئے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کرنے سے بھی نہیں کتراتے تاہم اگر آپ اپنی بڑھتی ہوئی عمرسے پریشان ہیں یا بڑی عمر کے باوجود کم عمر نظر آنا چاہتے ہیں تو اپنی غذامیں مناسب تبدیلی لے آئیں اپنی غذا پر غور کریں کہیں یہ آپ کیلئے مضر تو نہیں، بہت سی غذائیں جو دیکھنے اور کھانے میں تو خوش ذائقہ ہوتی ہیں لیکن اصل میں وہ ہما رے صحت کیلئے نقصان دہ ہو تی ہیں اور ایسی ہی روزمرہ کی غذا اور مشروبات بارے آپ جان کر خودکو صحتمند اور اپنی عمر سے چھوٹے دکھائی دے سکتے ہیں۔
تلی ہوئی غذائیں
فرائز ، سموسے اور دوسری تلی ہوئی چیزیں کھانے میں مزے دار ہوتی ہیں انہیں کھا تو سکتے ہیں لیکن انکا مسلسل اور زیادہ استعمال کافی مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ تلی ہوئی چیزیں کھانے سے تیل اور چربی جسم کا حصہ بنتاہے جس سے بڑھاپا لاحق ہونے کے ساتھ مختلف موذی امراض بھی جنم لے سکتی ہے۔

میٹھے مشروبات
ارتقا ءانسا ن سے ہی میٹھے کے استعمال کے حوالے ملتے ہیں ، اور ہمیشہ سے شوقین رہاہے لیکن اسکے زیادہ استعمال سے ہم موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں اورہمیں ایسا لگ رہاہو تا ہے کہ ہم میٹھا کھا کر بہت اچھا کر رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ،میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال ذیابیطس ، دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بن سکتا ہے ۔

انرجی ڈرنکس/سپورٹس ڈرنکس
ماہرین کی تحقیقات کے مطابق انر جی ڈرنکس صحت کیلئے مضر ہیں ان میں چینی اور تیزابیت ضروت سے زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے دانتوں کیلئے کا فی نقصان دہ ہے ، اس کے علاوہ ان میں شامل کیفین اور نمک جسم میں سے پانی کی مقدار کو کم کردیتا ہے اور اگر آپ کم پانی پیتے ہیں تو جلدبوڑھا ہونے کیلئے تیا ر ہو جائیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی 2فیصد کمی سے انسانی استعدکار 20فیصد تک کم ہو جاتی ہے ۔


مارجرین
مارجرین کومکھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسکا مکھن کے طور پر ستعما ل کیاجانا اچھا نہیں ہے یہ جسم میں سے پانی کی سطح کو کر تا ہے اور جلد میں نمی کی کمی جلد پر جھریوں کا سبب بنتی ہے جس سے انسان وقت سے پہلے بوڑھا نظر آنے لگتا ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -