فائنل میں کھیلنا آسان نہیں،بے حد پریشر ہوتاہے،سوریاکماریادیو
برج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ فائنل میں کھیلنا آسان نہیں ، فائنل میں بے حد پریشر ہوتا ہے ، لیکن جس کھیل میں پریشر نہ ہو اس کا مزہ بھی نہیں تھا، اور میں پریشر سے بھرپور کھیل سے ہمیشہ لطف اندوز ہوتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں کھیل کے دوران ہوا کا رخ بھی بڑا کردار ادا کرے گا،لیکن مجھے اپنی طاقت کا پتہ ہے کہ اسے کب اور کیسے استعمال کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ میرا ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچز میں ریکارڈ بھی اچھا ہے۔اس سب کے باوجود ہمیں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنا ہے۔