کورونا کیخلاف جنگ، ناکے پر ترپال لگے ٹرک کو روک کر انتظامیہ نے تلاشی لی تو اندر سے کیا نکلا؟

کورونا کیخلاف جنگ، ناکے پر ترپال لگے ٹرک کو روک کر انتظامیہ نے تلاشی لی تو ...
کورونا کیخلاف جنگ، ناکے پر ترپال لگے ٹرک کو روک کر انتظامیہ نے تلاشی لی تو اندر سے کیا نکلا؟

  

مالاکنڈ، اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کیخلاف محاذ کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی گئی لیکن لوگوں نے گڈزٹرانسپورٹ کو ہی سفرکا ذریعہ بنا لیا، ایسا ہی ایک ٹرک انتظامیہ نے روکا جو بظاہر سامان سے بھرا تھا، بارش وغیرہ سے بچانے کیلئے ترپال بھی لگایا تھا اور ڈالے کے ساتھ ہی بوریاں رکھی گئی تھیں تاکہ کہیں روکے جانے پر ابتدائی جانچ پڑتال میں پتہ ہی نہ چل سکے لیکن اب انتظامیہ کی طرف سے اس ٹرک کے پکڑے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی اور ٹرک ڈرائیور سے اٹھک بیٹھک بھی کروائی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی، اے سی درگئی محب خان نے زرآباد پھاٹک درگئی ناکے پر کارروائی کئی جس دوران درجن سے زائد افراد برآمد ہوگئے، اس دوران ڈرائیور کوموقع پر سزا ہی دی گئی ۔

ایسی ہی کئی اور ویڈیو ز اور تصاویر بھی سامنے آچکی ہیں جن کے بارے میں شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ لوگ کس شہر اور کن حالات سے آئے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، بعد میں عام لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور کسی ایک شخص کی وجہ سے بہت نقصان ہوسکتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مالاکنڈ -کورونا وائرس -