جام پور:گردن کٹی لاش امانتاً سپرد خاک  نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جام پور:گردن کٹی لاش امانتاً سپرد خاک  نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار) علاقہ پچادھ کے علاقہ موضع چتر فقیر چوکی  ریخ میں گردن کٹی لاش کے قتل کا سراغ اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد نہ لگایا جا سکا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش امانت جام پور کے قبرستان میں  دفن کر دی۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تحقیقی ٹیمیں اندھے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
قتل کا سراغ لگانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی۔ گزشتہ روز تھانہ ہڑند کی حدود میں نامعلوم شخص کی گردن کٹی لاش ملی تھی۔ اڑتالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قتل کی شناخت نہ ہو سکی اور نہ مقتولیں کا پتہ چل سکا۔ پولیس تھانہ ہڑند نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو جام پو رٹھاکرے والا قبرستان میں ٹی ایم کے عملہ سے مل کرکے دفن کرادیا ہے۔ دوسری طرف ڈی ایس پی ملازم حسین  رمدانی نے رابطہ پر بتایا کہ ایسا قتل پولیس کے لیے ازمائش ہے اندھے قتل کی شناخت کے لیے فرانزاک کا سہارا لیا جارہا ہے جلد شناخت کے علاوہ ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
سپردخاک