اداکار زاہد احمد کی سیریز ’ 101طلاقیں“ کا آفیشل ٹریلر جاری

اداکار زاہد احمد کی سیریز ’ 101طلاقیں“ کا آفیشل ٹریلر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)زاہداحمدکے مرکزی کردار اور زبردست کاسٹ کے ساتھ گرین انٹرٹینمنٹ نے ”101 طلاقیں“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ”عشق زہے نصیب“ اور ”محبت تجھے الوداع“میں مرکزی کردار اداکرنے والے فنکار زاہداحمد اب پاکستان کے ٹی وی کی تاریخ میں نئی سیریز ”101 طلاقیں“ میں اب ایک بالکل منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔اوج پروڈکشنز کی ملٹی ورس انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جانیوالی نئی سیریز کے کہانی کار اور ہدائتکار عمراکرام میں شوکے ستاروں میں زاہد احمد کے ساتھ نوین وقار،انوشے عباسی ،اسامہ خان ،زباب رانا، فارس خالد،یاسر نواز اور ثنا عسکری شامل ہیں۔گرین انٹرٹینمنٹ نے اس ہفتے کے آخرمیں سوشل میڈیا پر ”101 طلاقیں“ کا آیشل ٹریلر جاری کردیاہے ۔


جس میں زاہد احمد ایک طلاق یافتہ وکیل کا کردار اداکررہے ہیں اس کامیڈی ڈرامہ میں وہ اپنے مختلف نوعیت کے کلائنٹس کے ساتھ اپنے دلچسپ اندازمیں پیش آتے ہیں ۔سیریزمیں مرکزی کردار طلاق کے لیئے آنے والے جوڑوں کے ساتھ دلچسپ اندازمیں پیش آتاہے۔

مزید :

کلچر -