رانا ثناللہ نے صوبائی وزیر قانون کاحلف اٹھا لیا

رانا ثناللہ نے صوبائی وزیر قانون کاحلف اٹھا لیا
رانا ثناللہ نے صوبائی وزیر قانون کاحلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر ہاﺅ س میں رانا ثناللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے راناثناللہ نے صوبائی وزیر قانون جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث نے صوبائی وزیر خزانہ کا حلف لیا ۔صوبائی وزراءکی حلف برادری کی تقریب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی شرکت کی ۔
پنجاب کی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ شہبازشریف کی جانب سے کیا گیا تھا اور توسیع بجٹ سیشن کے پیش نظر پہلے مرحلے میں ڈاکٹر عائشہ غوث کو صوبائی وزیر خزانہ تعینات کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ رانا ثنااللہ پہلے بھی صوبائی وزیر قانون رہ چکے ہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا تاہم جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں دوبارہ وزیر قانون بنادیاگیاہے کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں انہیں کلین چٹ دے دی گئی تھی ۔