درگئی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے میں لیویز کی فائرنگ ، 1شخص جاں بحق ،11زخمی
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں لیویز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درگئی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا آگ بگولہ کر دیا جنہوں نے واپڈا دفتر کو آگ لگا دی ، اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لیویز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے درگئی میں واپڈا دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی اور پھر اند ر گھس کر آگ لگا دی جس پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی ۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت کے بارے تاحال پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس جماعت کا کارکن تھا ۔