فرنچ اوپن ،دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راؤنڈ میں ہارگئیں

فرنچ اوپن ،دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راؤنڈ میں ہارگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(آئی این پی)ٹینس گرینڈسلیم فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکوپہلے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئیں۔وینس ولیمز کی بھی چھٹی سلون اسٹیفنز اورالیناسویٹلونا اور گریگردمیتروف اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔پیرس کے رولینڈ گیروس ٹینس ایرینا میں سیزن کیدوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن کا آغاز سنسنی خیزانداز سے ہوا۔جب ورلڈ نمبر66 کیٹریناکوزلووا نے دفاعی چیمپئن لٹویا کے اوسٹاپنکو کواپ سیٹ شکست دیدی۔ اوسٹاپنکو7-5اور6-3 کے اسکور کی شکست کے بعدمقابلے سے باہرہوگئیں۔چین کی کیونگ چانگ نے امریکی وینس ولیمز کو6-4اور7-5 سے ہراکراپ سیٹ کردیا۔امریکا کی سلون اسٹیفنز نے ڈچ ارانزا رس کو6-2اور6-0 سے آٹ کلاس کردیا۔یوکرین کی الیناسویٹلونا نے آسٹریلیا کی الجا تیملووچ کے خلاف فتح پائی۔مینز سرکٹ میں بلغاریہ کے گریگر دمیتروف نے مصری کوالیفائی محمد صفوت کو شکست دیدی۔