جنوبی پنجاب میں 426 غیر معیاری فوڈ یونٹس کو نوٹس‘61کو جرمانے

      جنوبی پنجاب میں 426 غیر معیاری فوڈ یونٹس کو نوٹس‘61کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے 426 غیر معیاری فوڈ یونٹس کو نوٹس‘61کو جرمانے‘50لیٹر ملاوٹی دودھ،25کلو ملک پاؤڈر،16کلو غیر معیاری گھی تلف کردیا‘تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں واقع گلوریا جینز کافی پوائنٹ کو زائدالمیعاد فوڈ آئٹمز کے استعمال پر15ہزارروپے،فورکس اینڈ نائف کو رینسڈآئل استعمال کرنے،ڈومینو پیز ا کو مردہ مکھیوں کی بہتات پر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

10,10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 149فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور129کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 149 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور135فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 190شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے162فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 20فوڈپوائنٹس کے60,000 روپے،بہاولپور ڈویژیڑن میں 14شاپس کو95,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 27فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر124,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کاروائی انسپیکشن کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے50لیٹر ملاوٹی دودھ،25کلو ملک پاؤڈر،15کلو ملاوٹی مصالحہ جات،16کلو غیر معیاری گھی،10لیٹر ایکسپائرڈ ڈرنکس،7کلو مضرصحت گوشت کو تلف کیا گیا۔
نوٹس