عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید تین نئے کیس سامنے آگئے

عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید تین نئے کیس سامنے آگئے
عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید تین نئے کیس سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے مزید تین نئے کیس پازیٹو آگئے ، عمرکوٹ ضلع میں کورونا وائرس متاثرین  کی  تعداد  9 ہوگئی۔

عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے تین مزید کیس پازیٹو آگئے ہیں جن میں گاؤں نیو چھور کے احسان سومرو ، روشن فقیر اور عمرکوٹ سٹی کے کیلاش لوہانہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع مطابق کیلاش لوہانہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنےکےبعد گھر کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیےگئے ہیں ۔

محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق ایک دو روز میں ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آجائے گی کورونا کے ان تینوں متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔ عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے کیس تیزی کےساتھ ہورہے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ کےدوران اب تک کورونا کے 9 کیس ظاہر پازیٹو آچکے ہیں ۔

دوسری  طرف محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ، اپنے گھروں میں محدود رہیں، کورونا کے اچانک  عمرکوٹ میں اضافے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔