سوزوکی جی ایس ایکس 125موٹر سائیکل کی قیمت اور خصوصیات

سوزوکی جی ایس ایکس 125موٹر سائیکل کی قیمت اور خصوصیات
سوزوکی جی ایس ایکس 125موٹر سائیکل کی قیمت اور خصوصیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی موٹرسائیکل ’سوزوکی جی ایس ایکس 125پاکستانی مارکیٹ میں اپنی کیٹیگری کی مہنگی ترین موٹرسائیکل ہے جس کی قیمت ہنڈا سی بی 150ایف سے بھی زیادہ ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سوزوکی جی ایس ایکس کی قیمت 3لاکھ 59ہزار روپے ہے، جو ہنڈا سی بی 150ایف اور سوزوکی جی ایس 150سے بھی زیادہ ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کو سوزوکی جی ایس ایکس 125کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن اس کی قیمت کا سن کر مداحوں کے جذبے سرد پڑ گئے ہیں۔ اس بائیک کے فیچرز کی بات کی جائے تو اس میں سنگل اوور ہیڈ کیم 125سی سی ایئر کولڈ سنگل سلنڈر پٹرول انجن دیا جا رہا ہے جو 10.45ہارس پاور اور 9.2نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔
اس طاقت کو ریٹرن شفٹ پیٹرن کی حامل 5سپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ذریعے وہیلز تک منتقل کیا جاتا ہے۔ اس موٹرسائیکل کا وزن 126کلوگرام ہے اور یہ ایک لیٹر میں 42کلومیٹر کی فیول اکانومی کی حامل ہے۔