فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے،جسٹس حسن اظہر رضوی 

فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے ...
فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے،جسٹس حسن اظہر رضوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر پہلے بھی حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہم اپنے پراسیکیوشن کے نظام کو مضبوط کیوں نہیں کررہے،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر پہلے بھی ایک حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں،کراچی میں ایک دہشتگردی کی کارروائی میں ایک طیارے کو تباہ کیاگیا، شہادتیں ہوئیں،طیارہ سازش کیس میں ایک آرمی چیف بیرونی دورے پر تھے ان کے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ وہ محض الزام تھا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ ان واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، شہادتیں ہوئیں،یہ تمام مقدمات کہاں چلائے گئے۔