خالد خورشید اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے کیس میں شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان اور ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔دونوں مقدمات کی سماعت سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔ دوران سماعت کوئی بھی ملزم اور انکا وکیل عدالت پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت نے تمام غیرحاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔