جنرل اسمبلی میں پاکستان کا مطالبہ نظرانداز، شمالی وزیرستان میں پھر امریکی ڈرون حملہ ، تین افرادجاں بحق

جنرل اسمبلی میں پاکستان کا مطالبہ نظرانداز، شمالی وزیرستان میں پھر امریکی ...
جنرل اسمبلی میں پاکستان کا مطالبہ نظرانداز، شمالی وزیرستان میں پھر امریکی ڈرون حملہ ، تین افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے ڈرون حملوں کی بندش کے مطالبے کے اگلے روز ہی شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میںایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔اتوار نواحی علاقے غلام منڈی کے قریب درگاہ منڈی میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیارے نے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، جبکہ مکا ن مکمل طو ر پر تبا ہو گیا۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کے ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیاتاہم حملے کے بعد جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنارہا۔ ایک غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق حملے میں دہشت گردوں کے کمپاﺅنڈ کو نشانہ بنایا گیا تاہم فوری طور پر مارے جانے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب سے قبل مشیر داخلہ سمیت حکومت پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر ڈرون حملے بند کرے جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی ڈرون حملوں کی بندش کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -