ملاقات مثبت رہی ،آ ئندہ ملاقات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا:شیو شنکر مینن

ملاقات مثبت رہی ،آ ئندہ ملاقات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا:شیو شنکر مینن
ملاقات مثبت رہی ،آ ئندہ ملاقات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا:شیو شنکر مینن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیڑنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم کے مشیر برائےقومی سلامتی شیو شنکر مینن نے کہا ہے کہ دونوں ممالک آگے بڑھنا چاہتے ہیں، پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کی سوا گھنٹے  کی ملاقات مثبت رہی۔پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شیو شنکر مینن کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعظم نے کنٹرول لائن پر سزیز فائر نگ کے حوالے سے بات کی جبکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوزملکر اس مسئلے کا حل نکالیں گیں۔منموہن سنگھ نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کی جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے ۔شیو شنکر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر بھی بات ہو ئی جس پر بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت نہیں کر رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی بجٹ پر کوئی بات نہیں ہو ئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن آیئندہ ملاقات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیو نکہ باقاعدہ ملاقات کے لئے فضا ساز گار نہیں ہے۔

 ملاقات کے آغاز میں دونوں وزرائے اعظم نے پنجابی میں گفتگو کی ۔پاکستانی وفد میں سرتاج عزیز، اسحاق ڈار، خواجہ آصف, طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان بھی شامل تھے جبکہ بھارت کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید، شیو شنکر مینن اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔