میاں چنوں میں رات کو چھپ کر لوگوں کے واش رومز کے روشن دانوں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم منظرعام پر آگیا
خانیوال (ویب ڈیسک) میاں چنوں میں رات کو چھپ کر لوگوں کے واش رومز کے روشن دانوں سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم منظرعام پر آگیا۔
آج نیوز کے مطابق ذیشان نامی شہری نے تھانہ چھب میں درخواست دی کہ اس کے گاوں کا رہائشی وقاص نامی شخص اس کے گھر کے واش روم سے موبائل کے ذریعےاس کی بیوی کی ویڈیو بنارہا تھا۔
ذیشان کے مطابق جب اسے ویڈیو بنانے سے روکا گیا تو وہ دھمکیاں دینے لگا کہ اگر کسی کو بتایا تو ملزم کے پاس اس کے گھر کی دیگر خواتین کی بھی ویڈیو موجود ہے وہ ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔
ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم رتھ کے مطابق ملزم وقاص کے خلاف درخواست موصول ہو گئی ہے۔ ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول ہو گئی ہے جس میں واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم واش روم کے روشن دان سے موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔