اوکاڑہ ایوب پارک میں 2 خواتین کا پولیو ٹیم پر حملہ

اوکاڑہ ایوب پارک میں 2 خواتین کا پولیو ٹیم پر حملہ
اوکاڑہ ایوب پارک میں 2 خواتین کا پولیو ٹیم پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوب پارک میں 2 خواتین نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ رضیہ اور نادیہ نامی خاتون نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیاگیا مقدمہ عظیم فہیم ایریا انچارج پولیو ٹیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیو ورکرز کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔