ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔طوریلائی عرف عبداللہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم ایجنٹ ہے ۔

ترجمان کے مطابق  گرفتار افغان باشندوں میں نعیم اللہ، مظہر محمد، گلاب خان، ولی خان، امین اللہ اور ولید اللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزم طوریلائی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جس سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزم انسانی اسمگلر نور اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹ طوریلائی اور نور اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے غیر قانونی بارڈر کے ذریعے ایران بھجوانے میں ملوث ہیں۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔