انڈین ٹی 20 ٹیم میں آپ کیلئے کوئی جگہ نہیں ، کوہلی ، روہت شرما سمیت 6 کھلاڑیوں کی چھٹی

انڈین ٹی 20 ٹیم میں آپ کیلئے کوئی جگہ نہیں ، کوہلی ، روہت شرما سمیت 6 کھلاڑیوں ...
انڈین ٹی 20 ٹیم میں آپ کیلئے کوئی جگہ نہیں ، کوہلی ، روہت شرما سمیت 6 کھلاڑیوں کی چھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی ، روہت شرما جیسے بڑے ناموں سمیت  6 تجربہ کار کھلاڑیوں کی قومی ٹی 20 ٹیم سے مستقل چھٹی کر دی ۔

"نیوز18" کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرز نے  ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے بڑے ناموں سمیت 6 سینئر کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا کہ انڈین ٹی  20 ٹیم میں ان کی کوئی جگہ نہیں ۔ 

نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب سے ٹیم انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوئی ہے تب سے ہی ٹیم میں تبدیلی کی باتیں اور "بزرگ" کھلاڑیوں سے چھٹکارہ پانے پر غور ہو رہا تھا جبکہ 2 روز قبل سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ناموں کے اعلان نے یہ واضح کر دیا کہ  6 سینئر کھلاڑیوں کی چھٹی کر دی گئی ہے  اور  بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کی نظریں سال  2024 میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہیں۔

"ان سائیڈ سپورٹ" کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکٹرز کی جانب سے  ویرات کوہلی ، روہت شرفما ، بھونیشور کمار ، ایشون ،  محمد سمیع اور دنیش کارتک کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کی ٹی 20 ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری پر نظریں جمی ہوئی ہیں ، بہت سے کھلاڑی جن کی عمریں 35،36 سال ہیں وہ ٹی  20 سے منسوب طویل مدتی منصوبہ بندی پر پورے نہیں اترتے ، لہٰذا سخت فیصلے لئے گئے ہیں ۔ ان سینئر کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ اب وہ ٹی 20  سے متعلق ہماری مطلوبہ چیزوں پر پورا نہیں اترتے ۔ 

مزید :

کھیل -