سال 2024 میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کئی اہم کامیابیاں ملیں،شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی اہم اعزاز 

سال 2024 میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کئی اہم کامیابیاں ملیں،شنگھائی تعاون ...
سال 2024 میں پاکستان کو سفارتی محاذ پر کئی اہم کامیابیاں ملیں،شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی اہم اعزاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سال 2024 میں پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی سمیت سفارتی محاذ پر کئی اہم کامیابیاں سمیٹیں۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق سال 2024 میں پاکستان کو ایس سی او سربراہی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، روس، چین، بیلاروس، ایران، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ ہوا، سعودی عرب، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔
رواں سال پاک چین تعلقات میں مزید مضبوطی آئی، وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تو چینی وزیراعظم بھی پاکستان آئے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سال بھر تمام اہم معاملات میں سفارتکاری کے محاذ پر سرگرم رہا۔
دفتر خارجہ کے مطابق جاتے سال میں خطے اور عالمی سطح پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں تاہم پاکستان نے تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفادات اور مساوی بنیادوں پر تعلقات استوار رکھے۔
رواں سال ہی پاکستان 2 سال کیلئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہوا، اسی سال ایک اور بڑی کامیابی یہ بھی ملی جب یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔
اس سال امریکا نے پاکستان کے میزائل پروگرام سے منسلک مختلف کمپنیوں پر 3 مرتبہ پابندیاں عائد کیں تاہم پاکستان نے اس جانبدارانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا، سابق سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم نے سال 2024 کو سفارت کاری کے لحاظ سے مشکل سال قرار دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں سال 22 غیر ملکی دورے کئے جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،
 اردن اور مصر کے دورے شامل ہیں، وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے سب سے زیادہ 5 دورے کئے۔

مزید :

قومی -