وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوشہرو فیروز اور اٹک میں ٹریفک حادثات پر اظہار  افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوشہرو فیروز اور اٹک میں ٹریفک حادثات پر اظہار  افسوس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوشہرو فیروز اور اٹک میں ٹریفک حادثات پر اظہار  افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشہرو فیروز اور اٹک میں ہونے والے حادثات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثات میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ نوشہرو فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی  ہوئے۔دوسری جانب اٹک میں فتح جنگ انٹر چینج کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 7 مسافر زخمی ہوئے ۔