حکومت نے 2 برسوں میں کتنا قرض لیا۔۔۔؟ مزمل اسلم نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے 2 برسوں میں کتنا قرض لیا۔۔۔؟ مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوامزمل اسلم نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔
"جنگ " کے مطابق مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت قرض لیتی ہے اور ہم اتارتے ہیں۔ جتنا قرضہ خیبر پختون خوا کا 77 سال میں ہوا اتنا قرض شہباز شریف ایک ماہ میں لیتے ہیں، شہباز شریف کی حکومت نے 2 برسوں میں 27,000 ارب قرض لیا۔ اتنا قرض لینے میں خیبر پختون خوا کو 2870 سال لگیں گے، شہباز شریف روپے کی قدر 175 سے 280 نہ کرتے تو خیبر پختون خواہ کا قرض 450 ارب روپے ہوتا۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا پہلا صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کا فنڈ بنایا ہے۔