غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کر دیا اور پھر۔۔۔
جیکب آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جیکب آباد میں غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کرنے کے بعد باپ نے لڑکی کی لاش بھی غائب کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اکبر جکھرانی نامی شخص نے یبٹی کو غیر نوجوان کے ساتھ دیکھا تو طیش میں آ کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے جاگیر کے گوٹھ اکبر جکھرانی میں پیش آیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے اور نوجوان کی لاش برآمد کر لی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد اپنی بیٹی کی لاش چھپا دی جس کی پولیس تلاش کر رہی ہے، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کو سونپ دی گئی۔