دوطرفہ تعلقات کو مضبو ط بنانے میں قازقستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں: رانا ثناء اللہ 

  دوطرفہ تعلقات کو مضبو ط بنانے میں قازقستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیاحت،کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ کرن عمران ڈار بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری اعلامئے کے مطابق میں دونوں رہنماؤں نے کھیل، سیاحت، علاقائی رابطہ اور ثقافت کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر قازق سفیر یرژان کستافین نے کہا کہ پاکستان قازقستان کا اہم سٹریٹجک پارٹنر ہے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے قازقستان انٹر نیشنل کوچز کو پاکستان بھیجے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سپورٹس کے شعبے میں ایم او یو جوائنٹ انٹر گورنمنٹ کمیشن کی میٹنگ میں سائن ہو گا۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -