پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کا رومانیہ سے آتے ہوئے دورہ سعودی عرب
راولپنڈی/جدہ(این این آئی)پاک بحریہ کے نئے جہاز یمامہ نے رومانیہ سے آتے ہوئے سعودی عرب کا دورہ کیا اور جدہ میں رائل سعودی نیول فورسز کے ساتھ دو طرفہ مشق میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدہ بندرگاہ پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔قیام کے دوران،جہاز کے کمانڈنگ افسر نے سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں،پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا جس کا مقصد باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اورعلاقائی استحکام یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اوردفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے،پی این ایس یمامہ رومانیہ میں تعمیر ہونے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔
دورہسعودی عرب