معروف ماڈل نادیہ حسین نے آم کی گٹھلی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آم کا یہ فائدہ تو کبھی عامر لیاقت حسین نے بھی نہ سوچا ہو گا

معروف ماڈل نادیہ حسین نے آم کی گٹھلی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا پر ...
معروف ماڈل نادیہ حسین نے آم کی گٹھلی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، آم کا یہ فائدہ تو کبھی عامر لیاقت حسین نے بھی نہ سوچا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آم سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پھل ہے لیکن شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جو اس کی گٹھلی کو کسی طور فائدہ مند سمجھتا ہو۔ تاہم اب معروف ماڈل نادیہ حسین نے اس کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ آم کی گٹھلی کو اپنے چہرے پر لگا رہی ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’’گرمی کے موسم میں ان کی نکھری نکھری اور چمکدار جلد کا راز یہ آم کی گٹھلی ہے۔ اس میں وٹامن اے بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی نرم وملائم اور کھِلی کھِلی رنگت چاہتے ہیں تو چہرے پر آم کی گٹھلی کا رگڑا کریں۔‘‘


نادیہ حسین کی یہ ویڈیو آن کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور لڑکیوں کی بڑی تعداد ماڈل کا شکریہ ادا کرتے نظر آئی۔ ایک لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’نادیہ بہت شکریہ، آپ نے بہت عمدہ اور فائدہ مند بات بتائی جو پہلے ہمیں معلوم نہیں تھی۔‘‘ ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ’’ہر لڑکی کو یہ ٹرائی کرنی چاہیے۔‘‘ایک اور لڑکی نے لکھا کہ ’’میں بھی آم کی گٹھلی کا یہ فائدہ نہیں جانتی تھی۔ بہت عمدہ۔ میں بھی یہاں ایک چیز بتانا چاہوں گی کہ آپ تربوز کو بھی اپنی جلد پر لگا کر بہت فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ بہت سادہ ہے۔ تربوز کو جلد پر رگڑیں اور چہرے کو خشک ہونے دیں۔ پھر اسے دھو ڈالیں۔ تربوز میں بھی وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں اور اس کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔‘‘کمنٹس میں ایک لڑکی نے نادیہ حسین سے سوال پوچھا کہ ’’میرے چہرے پر کیل مہاسے ہیں، ان کا کوئی علاج بتائیں پلیز۔‘‘ اس لڑکی کو جواب دیتے ہوئے نادیہ حسین نے بتایا کہ ’’آم کی گٹھلی اس کا بھی علاج ہے۔ آپ اسے 30منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ کچھ دن ایسا کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔‘‘

مزید :

تفریح -