عید پر بڑی تحریب کاری کا منصوبہ ناکام : ایف سی نے گورچانی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد پکڑ لیا
نصیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف سی اہلکاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گورچانی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔
ایف سی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گورچانی میں کارروائی کی گئی جس دوران 15کلو دھماکہ خیز مواد اور 12راکٹ گولے برآمد ہوئے ۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ عید پر تحریبی کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جانا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 1آئی ای ڈی بھی برآمد ہوئی ہے تاہم کارروائی کے دوران کسی دہشت گرد کی گرفتاری یا ہلاکت ممکن نہیں ہو سکی ۔