نان فائلرز کی سِمز بلاک نہ کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز پر 10 تا 20 کروڑ جرمانے کی تیاری کرلی گئی

نان فائلرز کی سِمز بلاک نہ کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز پر 10 تا 20 کروڑ جرمانے کی ...
نان فائلرز کی سِمز بلاک نہ کرنے والے ٹیلی کام آپریٹرز پر 10 تا 20 کروڑ جرمانے کی تیاری کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے نان فائلرز کی سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے والے ٹیلی کام آپریٹرز (فیل فون کمپنیاں) پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

اگلے مالی سال کے مالیاتی بل میں پہلے ڈٰیفالٹ پر 10 کروڑ روپے اور اُس کے بعد ہر ڈیفالٹ یا ناکامی پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے افراد یعنی نان فائلرز کی فون سِمز بلاک کرنے میں ناکام رہنے پر متعلقہ موبائل فون کمپنیوں کو انکم ٹیکس آرڈر کے جاری کیے جانے کے 15 دن کے اندر جرمانہ عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

ترمیمی مالیاتی بل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ فون سِمز بلاک کرنے میں میں ںاکامی پر جرمانے بالترتیب 5 کروڑ اور 10 کروڑ روپے کردیے جائیں۔ساتھ ہی ساتھ ترمیمی مالیاتی بل میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کو جرمانے کی تاریخ کے تعین کا اختیار بھی دیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ جرمانہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد ہی موثر ہونا چاہیے۔