بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈ کپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر وائرل

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈ کپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر ...
بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈ کپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹرسوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ کی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارت گزشتہ شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا، بھارتی ٹیم کی جیت میں ایک کردار سوریا کمار یادیو کا بھی تھا جنہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لیا۔سوریا کمار اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دیویشا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں ٹرافی دونوں میاں بیوی کے درمیان موجود ہے۔ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھاکہ آج رات اچھی نیند آنے والی ہے۔