پاکستان میں کرپشن نظام کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز

پاکستان میں کرپشن نظام کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز
پاکستان میں کرپشن نظام کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر دانیال عزیزکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن ایک نظام کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

سابق وزیر کاکہناتھا کہ ممبر پارلیمنٹ کا ایک تقدس ہے، پارلیمنٹ کی لائبریری کا حال دیکھیں اندازہ ہو  جائے گا ہم کتنے تاریخ پڑھنے میں سنجیدہ ہیں،اخبارات پر بھی ڈونرز کا اثر ہے ، ممبرانِ پارلیمان کے کوئی خاطر خواہ الاؤنسز نہیں ہیں۔سابق  رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کمیٹی سسٹم بہت خراب ہے، باقی دنیا میں چیئرمین کمیٹیوں کا انتخاب بذریعہ الیکشن ہوتا ہے،جبکہ یہاں سیاسی جماعتیں خود خیرات کی طرح بانٹتی ہیں،پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں۔ 

مزید :

سیاست -