کرم میں کتنے سو بنکرز گرائے جاچکے ۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

کرم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرم میں کتنے سو بنکرز گرائے جاچکے ۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے 900 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ کرم میں قیامِ امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کےلیے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ایک ذیلی معاہدہ ہے۔
"جنگ " کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ معاہدے کا بنیادی مقصد ٹل پارا چنار شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے، صوبائی حکومت تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔ کوہاٹ امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جا رہا ہے، فریقین کے تقریباً 900 بنکرز اب تک گرائے جا چکے ہیں۔بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کیا جائے گا، ضلع کرم میں مستقل قیامِ امن کےلیے بنکرز اور اسلحے کا خاتمہ ناگزیر ہے۔