زرداری خاندان کی ایک اور شخصیت گرفتار

زرداری خاندان کی ایک اور شخصیت گرفتار
زرداری خاندان کی ایک اور شخصیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بنگلے اور زمین پر قبضے کے الزام میں بشارت زرداری کو گرفتار کرلیاگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زرعی زمین اور بنگلے مسلح ملزمان کے ہمراہ قبضہ کرنے الزام میں اہم ملزم بشارت زرداری کو ماتلی کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی جو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسترد کردی۔