بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعہ شامل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا ۔
سٹی42 نیوز کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مقدمے میں 7اے ٹی اے سمیت 20 دفعات شامل ہیں، ساتھ ہی پ فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر کی دفعات بھی شامل ہیں ۔ مقدمے میں سینٹر فیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیاہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق 15 سے 18 ہزار افراد نے بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا، ہجوم کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں ۔