پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا فاضل جمیلی اور زاہد حسین سے اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا فاضل جمیلی اور زاہد حسین سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو، سینیٹر سعید غنی، حبیب الدین جنیدی، لطیف مغل، ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے والداورروزنامہ دنیا کے سٹی ایڈیٹر زاہد حسین کی والدہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم اور دکھ کااظہار کیا ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔