نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں پر سیاسی و عسکری قیادت میں مشاورت مکمل

نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں پر سیاسی و عسکری ...
 نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں پر سیاسی و عسکری قیادت میں مشاورت مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سعید چودھری )لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان عہدوں کیلئے زیرغور 4ناموں میں سے پہلے اور آخری نام پر دونوں طرف سے اتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فوج اپنی گزشتہ 3سال کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے موزوں ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی ان عہدوں پر تعیناتی چاہتی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ متعلقہ لیفٹیننٹ جنرلزکے حوالے سے رپورٹس کی روشنی میں ان عہدوں پر تقرر کیلئے حکومت نے فوجی قیادت کا مشورہ قبول کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جارہا ہے ۔موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے عہدوں کی معیاد 29نومبر 2016ء کو ختم ہورہی ہے ۔

موٹر وے پر فوجی کانوائے کو حادثہ ، کھائی میں گرنے سے لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے

لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات موجودہ چیف آف آرمی سٹاف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے بعد سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہیں اوران کے عہدہ کی معیاد 13جنوری 2017ء کو ختم ہونے والی تھی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدہ پر تعینات ہیں ،وہ بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی ہیں ، ان کے موجود ہ عہدہ کی معیاد 8اگست2017ء کو ختم ہوگی تاہم ممکنہ تقرریوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ تین،3 سال کیلئے نئے عہدوں پر کام کریں گے ۔
بھارت کا ایل او سی پر پاکستانی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ پاک فوج نے مسترد کردیا