سردیوں سے قبل ہی گیس صارفین کیلئے بری خبر 

سردیوں سے قبل ہی گیس صارفین کیلئے بری خبر 
سردیوں سے قبل ہی گیس صارفین کیلئے بری خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ لائن )  سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی اوسط قیمت 1810روپے36 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی سدرن نے 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے اور اوسط قیمت 1920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔اوگرا نےگیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لی ہیں۔اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر  اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرے گی۔

اوگرا سماعتوں کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی اور  وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس قیمتوں کا حتمی فیصلہ ہو سکےگا۔

مزید :

بزنس -