دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر آدمی نے پہلی بیوی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے کوٹ اسماعیل میں دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو زہر دے کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ اسماعیل کی انیقہ کی 8 سال قبل محسن حیات سے شادی ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں 3 بچے پیدا ہوچکے تھے لیکن گزشتہ ایک سال سے محسن کی ماں اس کی دوسری شادی کرانے کے چکر میں لگی ہوئی تھی۔
دوسری شادی کے معاملے پر ہی گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑے رہتے اور انیقہ پر تشدد کیا جاتا جس کا اختتام اسے زہر دے کر کیا گیا۔
انیقہ کے ماموں نوازش کی مدعیت میں تھانہ لالیاں میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ محسن حیات اور اس کی ماں نے نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر پانی میں زہر ملا کر انتیقہ کو زبردستی پلایا۔