وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پہنچ گئی،شرقپورمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ٹیم ان ایکشن،وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان عمل میں پیش پیش ہے- شرقپورمیں فاریسٹ کی ٹیم سیلاب متاثرہ علاقے فیض پور کلاں پہنچ گئی -فاریسٹ فورس نے سیلاب میں گھرے متاثرین کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا -فاریسٹ فورس اہلکارو ں نے سیلاب متاثرین کا ضروری سازو سامان بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا-
نارووال کے علاقے بدوملہی میں وائلڈ لائف فورس بھی سرگرم عمل ہے -افسر اور اہلکار سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئے- عوام نے فاریسٹ اور وائلڈ لائف فورس کی عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا- فاریسٹ ڈویژن کے افسر او راہلکار صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی مددکے لئے دور دراز علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں -
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کر رہی ہیں -