’’الحمدللہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے‘‘پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کا حیران کن ٹوئٹ
ملاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، جس میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بڑی تعداد کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے۔
ایسے میں ملاکنڈ سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ کہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئی۔
جنید اکبر کاکہناتھا کہ مسئلہ کاغذات میں نہیں بلکہ وفاکاتھا، آج پھر سے عمران خان سے وفادار ہونے والوں میں شامل ہوا۔ سابق رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ کاغذات نامزدگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ورنہ مجھے بھی لوگ شک کی نظر پر دیکھتے۔
شکر الحمداللہ کہ میرے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئی۔ مسلہ کاغذات میں نہیں بلکے وفاکاتھا۔ آج پھر سے عمران خان سے وفادار ہونے والوں میں شامل ہوا۔ کاغذات نامزدگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں ورنہ مجھے بھی لوگ شک کی نظر پر دیکھتے۔
— Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) December 30, 2023
#ظلم_کا_حساب_ووٹ_سے