سوات : سرکاری گاڑی میں سوار شخص کی فائرنگ، خاتون کے ساتھ ملکر دوسری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے

سوات : سرکاری گاڑی میں سوار شخص کی فائرنگ، خاتون کے ساتھ ملکر دوسری گاڑی کے ...
سوات : سرکاری گاڑی میں سوار شخص کی فائرنگ، خاتون کے ساتھ ملکر دوسری گاڑی کے شیشے توڑ دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ویب ڈیسک) سوات میں بھرے بازار میں سرکاری گاڑی میں سوار شخص نے خاتون کے ساتھ ملکر دوسری گاڑی کے شیشے توڑے اور فائرنگ بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑی میں سوار افراد نے معمولی تکرار پر فائرنگ کی، متعلقہ شہری کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے۔

"آج نیوز" کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نوشاد نامی شخص نے سرکاری گاڑی اپنے کسی سرکاری افسر دوست سے حاصل کی اور پھر سوات کی سیر کے لیے آئے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے   چیک پوسٹ پر اس شخص کو گرفتار کرلیا۔