فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا: وفاقی وزیر اطلاعات

فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا: وفاقی وزیر اطلاعات
فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا: وفاقی وزیر اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، برف پگھلنے یا بیک ڈور مذاکرات پر ڈی جی آئی ایس پی آر بات کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یو ٹرنز کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی ذات میں کوئی چیز مستقل نہیں، پہلے کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اب کہتے ہیں مجھ سے بات کرو۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا کوشش ہے کہ فوج کو سیاست میں لایا جائے یا اپنی حمایت کرنے کا کہا جائے، ان کے سوشل میڈیا سیل سے غالباً کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سے یہ منت ترلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کے دوران الیکشن ایکٹ میں نئی مجوزہ ترامیم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی آئین میں موجود تھی، پارلیمنٹ کی رائے قانون سازی کے ذریعے نظر آئے تو اس کے جو بھی اثرات ہیں وہ سامنے آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں یہ بھی پارلیمان کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کردی تھی۔

مزید :

سیاست -قومی -